ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقےتیرہ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزکیا۔
فتنہ الخوارج نام نہادلشکراسلام اورجماعت الحرارکیخلاف کیےگئے آپریشن میں 25خوارج ہلاک جبکہ 11زخمی ہوئے، آپریشن میں خارجہ سرغنہ ابوذرعرف صدام بھی ماراگیا۔
آپریشن کےدوران بہادری سےلڑتےہوئے4سپاہی شہید،ہوئے، فتنہ الخواج کیخلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسزکونمایاںکامیابیاں مل رہی ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پزیرائی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد خارجی لیڈران سمیت 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور گیارہ کو زخمی کرکے گرفتار کیا۔
آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔