ایک نیوز:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ہاوس بلوچستان آمد ہوئی، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیےگئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت ،دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی،وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دکھ میں ہے ،مصعوم لوگوں کو اذیت ہوئی ہے اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ آئے ہیں ، ہماری فورس نے ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گرد تلاش کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،جو کچھ ہوا ہم غمگین ہیں ملکر سدباب کریں گے ۔