ایک نیوز: پی ایچ اے لاہور نے شہر کے انڈر پاسز اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پلوں کو آمدن کے حصول کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہر کے گیارہ انڈر پاسز کو کاروباری تشہیر کے لئے لیز پر دیا جائے گا، انڈرپاسز میں ڈاکٹر ہسپتال، جناح ہسپتال، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس، دھرم پورہ اور مسلم ٹاؤن انڈرپاسز شامل ہیں، فیروزپور روڈ، ایف سی کالج، جیل روڈ، مال روڈ، گلاب دیوی اور فردوس مارکیٹ انڈرپاسز بھی نیلام کیے جائیں گے ۔
پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے گیارہ اوور ہیڈ بریجز کو بھی لیز پر دیا جائے گا، کینال روڈ، سید مراتب علی روڈ، چار نمبر گیٹ پنجاب یونیورسٹی اور جناح ہسپتال کے پلوں کی نیلامی ہو گی ،وفاقی کالونی، جوہر ٹاؤن ایچ بلاک، ایوان قائداعظم اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پلوں کو بھی نیلام کیا جائے گا۔
انڈرپاسز اور پلوں کی نیلامی سے پی ایچ اے کو آٹھ کروڑ سے زائد آمدن حاصل ہو گی ، پی ایچ اے نے مالی سال 24-2023 میں اڑھائی ارب روپے کا تاریخی ریونیو حاصل کیا تھا۔
پی ایچ اے کاانڈر پاسز اور پلوں کو لیز پر دینے کا فیصلہ
Aug 27, 2024 | 14:50 PM