یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری 

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری 
کیپشن: Closure of utility stores, notices issued to others including the federal government

ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے4ستمبر کو جواب طلب کر لیا، جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔
موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار عرصہ10سال سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم ہے، یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافع بخش اداری ہے، دو ارب روپے منافع کما رہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتے ہیں ،آئی ایم ایف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔
عدالت حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے مراسلے کو غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔    

خیال رہے کہ   وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا ہے، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،  یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔