ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی بدترین شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بنگلادیش کو پاکستان کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے سرجری کے بیان پر بھی طنز کے تیرچلائے۔
حفیظ نے ایکس پر لکھا کہ مرتے دم تک سرجری جاری ہے۔۔۔
خیال رہے کہ بنگلادیش نے12ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکست کے بعد 13ویں میچ میں فتح کا مزہ چکھا جبکہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو 10 وکٹوںسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30اگست سے3ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔