کارساز جان لیوا حادثہ:ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی

Aug 27, 2024 | 12:05 PM

ایک نیوز:کراچی میں کارساز جان لیوا حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ معمہ بن گئی۔
کیس کی تفتیش کو بریک لگ گئی، پیش رفت نہ ہوسکی ،ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل ایگزامن رپورٹ کئی روز بعد بھی نہ آسکی ،19اگست کو ہونے والے حادثے کو8روز گزر گئے ۔
 تفتیشی ذرائع کے مطابق 8روز میں 3سرکاری تعطیلات بھی ہوئیں ، پولیس حکام کو بھی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے،وکلاء کی موجودگی میں ملزمہ کا ابتدائی بیان بھی لیا گیا، ملزمہ کے بیان سے بھی پولیس کو کوئی مدد نہ مل سکی۔

یاد رہے ایک ہفتہ قبل   تیز رفتار گاڑی میں سوار  ملزمہ نے موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا، حادثے میں باپ اور  بیٹی جاں بحق  جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں