انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کیپشن: Further depreciation of the US dollar in interbank

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کی کمی ہوئی ہےجس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 8پیسے سستا ہوا تھا، انٹر بینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.42 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  78 ہزار 777  کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ کل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہواتھا، دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،150کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 242 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔