تاجر دوست سکیم میں ترامیم کی تفصیلات ایک نیوز نے حاصل کر لیں 

Aug 27, 2024 | 11:25 AM

ایک نیوز:ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان آج تین بجے ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد تاجر دوست سکیم میں ترامیم کا اعلان کیا جائے گا۔
  ایک نیوز نے تاجر دوست سکیم میں ترامیم کی تفصیلات حاصل کرلیں، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تاجران کے نمائندوں کو دوکان پر ٹیکس کا تعین کرنے کا اختیار دینے کی ترمیم شامل ہے، بورڈ کے اختیارات کمشنر کو دینے کی ترمیم شامل کردی گئی۔
 ذرائع کے مطابق 10کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ ہونے کی ترمیم شامل ہے، چھوٹے تاجر کو ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ کی ترمیم مسودے کا حصہ ہے، تاجر دوست سکیم کے تحت انکم ٹیکس ٹیبل پر نظر ثانی کا اعلان متوقع ہے، ٹیکس ریٹرن فارم سادہ اردو میں جاری کرنے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں