ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے تنازعہ پر پنجاب حکومت دو ماہ گزر جانے کے باوجود بھی صوبائی محتسب کی تعیناتی نہ کر سکی۔
سابق صوبائی محتسب میجر ریٹائیرڈ اعظم سلیمان کی عہدے کی معیاد 30 جون کو ختم ہوئی، صوبائی محتسب نہ ہونے کی وجہ سے مختلف صوبائی محکموں کے خلاف سائلین کے 6100 کیس لٹک گئے۔
صوبائی محتسب کی سیٹ پر پی پی پی اپنی پسند کا افسر تعینات کروانا چاہتی ہے،پی پی پی کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب آئینی سیٹ ہے، گورنر صوبائی محتسب کے فیصلوں کے خلاف اپیل سننے کی مجاز اتھارٹی ہے۔
ن لیگ کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب کی تعیناتی وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے، صوبائی محتسب پنجاب حکومت کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت ہے۔