راولپنڈی:ڈینگی مچھر کے وار جاری ،12افراد میں وائرس کی تصدیق 

راولپنڈی:ڈینگی مچھر کے وار جاری ،12افراد میں وائرس کی تصدیق 
کیپشن: Rawalpindi: Dengue mosquito attacks continue, virus confirmed in 12 people

 ایک نیوز: راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار مسلسل جاری ہیں،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
 رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 7125 تک پہنچ گئی ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی وائرس کے 7 مریض زیر علاج ہیں،بے نظیر ہسپتال میں 1ڈی ایچ کیو میں 4 مریض زیر علاج ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 7125 تک پہنچ گئی ،انسداد ڈینگی ٹیم نے 8869 گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ 792 گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1578 مقدمات درج کیے گئے ، ایس او پی کی خلاف ورزی پر 472 عمارتوں کو سیل کیا گیا ،مجموعی طور پر 1576 چالان ٹکٹ جاری کیے اور 6830002 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔