ایک نیوز: بلوچستان میں یکم جولائی سے جاری مون سون کے دوران نقصانات بارےرپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں سے12 بچوں سمیت 23جاں بحق ہوئے ، بارشوں کےدوران 11بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے، بارشوں سے6ہزار404 گھروں کونقصان پہنچا،678 گھر مکمل منہدم اور5ہزار726 کوجزوی نقصان پہنچا، بارشوں سے50 ہزار 928 افراد متاثرہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے 10ہزار102 ایکڑ پرفصلیں تباہ اور35 کلو میٹر سڑکیں متاثر اور ہوئیں اور 4 ہیلتھ کیئریونٹس کو بھی نقصان پہنچا ، بارشوں کےدوران 131 مویشی ہلاک ہوئے ، بارشوں سے7 پلوں کوبھی نقصان پہنچا۔