گھوٹکی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سےصحافی قتل 

 گھوٹکی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سےصحافی قتل 
کیپشن: Ghotki: Journalist killed by firing by unknown persons

ایک نیوز: گھوٹکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے صحافی رپورٹر محمد بچل کو قتل کر دیا۔

گھوٹکی میں مسلح افراد نے صحافی پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے، قتل کے بعد مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
  صحافی کے قتل پر صحافی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے، صحافی کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ،ملزمان کی تلاش جاری ہے، واضع رہے کہ رواں برس کے دوران گھوٹکی میں دوسرا صحافی قتل کیا گیا ہے ۔