افغان طالبان نے پارک میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگادی

افغان طالبان نے پارک میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگادی
کیپشن: The Afghan Taliban banned women from entering the park

ایک نیوز : افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر عائد کردہ پابندیوں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے خواتین کے بامیان کے بند امیر نیشنل پارک میں گھومنے پر پابندی عائد کر دی۔
افغان وزیر شیخ محمد خالد حنفی نے صوبہ بامیان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے حجاب کی خلاف ورزیوں کی شکایات اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مطالبے پر   فی الحال بے حجاب خواتین کو بندامیر جانے سے منع کیا گیا ہےـجس کو بھی کسی انچارج کے خلاف شکایت ہے وہ اس وزارت سے رجوع کرے، شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ افغان صوبے بامیان میں ’بند امیر‘ کو 2009 میں پہلے نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا تھا، یہ علاقہ اپنی فطری خوبصورت، قدرتی جھیلوں اور منفرد ارضیاتی خصوصیات کے باعث ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین کی نوکری کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔