ایک نیوز :لاہورپولیس کی جانب سے ایشیا کپ کے میچز کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیدیاگیا۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز کے دوران ملکی ،غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی پلان کے لئے 5 ہزار پولیس اہلکار، 10ایس پیز،36ڈی ایس پیز،86ایس ایچ اوز،445اپر سبارڈنیٹس اور 5ہزار سے زائد پولیس کے جوان میچز کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ لاہور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایشیاء کپ کے تین میچز منعقد ہو ں گے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کاکہنا تھاکہ لاہور پہلا میچ بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین3ستمبرکو منعقد ہو گا۔ دوسرا 5ستمبرکوسری لنکا اور افغانستان کے مابین جبکہ 6ستمبر کوسپر فور مرحلے کا میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور پولیس نے ایشیاء کپ کیلئے بہترین سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ ایشیاء کپ کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں گے۔ لاہور کرکٹ کھلاڑیوں وشائقین کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بیرئیرز، واک تھروگیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز خاردارتار،دیگرسیکورٹی انتظامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
بلال صدیق کاکہنا تھاکہ سی سی پی او لاہور لاہور اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے گاجبکہ خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گئی۔سپروائزری افسران ایشیاء کپ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔