پاک فوج کے تعاون سے ضلع مہمند میں سکول کا قیام

پاک فوج کے تعاون سے ضلع مہمند میں سکول کا قیام
کیپشن: Establishment of a school in district Mohmand with the support of Pakistan Army

ایک نیوز :پاک فوج کے پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبوں کا سلسہ جاری،ضلع مہمند میں سکول کے قیام سے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-27/news-1693153342-6604.mp4

 ایف سی پی ایس میں لائبریری، کمپیوٹر لیب اور جدید نوعیت کے سائنس لیب،ایف سی پی ایس میں اعلٰی تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں۔ایف سی پی ایس کے کلاس رومز میں طلبہ اور طالبات کی ضرورت اور آسانی کے لیے جدید نوعیت کی ہر سہولت موجود ہے۔

ایف سی پی ایس کے بارے میں طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ“ایک وقت تھا جب یہاں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں تھا، اب ایف سی پی ایس ہے”“ایف سی پی ایس لڑکوں کے لیے بھی ہے اور لڑکیوں کے لیے بھی”

طالبعلم کاکہنا تھاکہ “باقی سکولوں میں لائبریری اور لیب جیسی سہولیات موجود نہیں تھیں، الحمداللّٰہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں یہ سب سہولیات مہیا کیں”
ایف سی پی ایس کے طلبہ اور طالبات نے پاک فوج کی بے لوث خدمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے احسان مندی کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخواہ کی عوام نے پاک فوج کی تعلیم کے فروغ کے لیے کاوشوں کو خوب سراہا۔