ایک نیوز :27 اگست 2013 کو ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں انتہا پسند ہندوؤں نے سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔مظفر نگر فسادات کو دس سال مکمل ہو گئے۔
معمولی موٹر سائیکل حادثے کو مذہبی رنگ دیتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں نے 20 دن تک مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی۔فسادات کے دوران سینکڑوں مسلمان شہید اور زخمی جبکہ پچاس ہزار سے زائد بے گھر بھی ہوئے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو فسادات کا براہِ راست زمہ دار قرار دیا۔
جسٹس وشنو سہائے کمیشن نے فسادات کا زمہ دار بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کو قرار دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق فسادات کے دوران بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر انتہا پسند ہندوؤں کو تشدد پر اکسایا۔
2022 میں بی جے پی رہنما وکرم سنگھ کو فسادات میں کردار پر دو سال جیل کی سزا بھی سنائی گئی۔