ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے ورنہ عوام کا غم وغصہ اور احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت نادار و مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے ۔ امیروں پران کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے۔ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں، حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری اور موٹرسائیکل کیلئے پٹرول سستا کرے۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھاکہ ہماری پارٹی اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔