ایک نیوز :ڈریپ کی جانب سے ڈرگ شارٹیج رپورٹنگ ایپیلکشن لانچ کر دی گئی۔ اس موبائل ایپ کے ذریعے آپ بھی دواؤں کی ذخیرہ اندووزی، ناجائز منافع خوری اور قلت کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔
دواؤں کی قلت کے بحران سے نمٹنے کے مشن میں حکومت نے عوام کو بھی شامل کر لیا۔ملک میں کہیں بھی کوئی دوا نہیں مل رہی یا مہنگی فروخت ہو رہی ہے تو اس ایپ کے ذریعے رپورٹ کرسکتے ہیں۔ایپ کے ذریعے علاقے کے ڈرگ انسپکٹر تک رسائی کی بھی سہولت دستیاب ہوگی۔