نویں جماعت کے نتائج میں لڑکوں کی پرفارمنس غیرتسلی بخش قرار

Aug 27, 2023 | 18:49 PM

ایک نیوز:فیصل آباد کے نویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج نے اسکولزکی کارکردگی پہ سوالات اٹھا دئیے۔

مجموعی کامیابی کاتناسب باون اعشاریہ بارہ فیصد رہا۔چورانوے ہزارپانچ سوبہترطلباامتحانات میں فیل ہوئے۔امتحانات میں لڑکوں کی پرفارمنس غیرتسلی بخش قراردے دی گئی۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں 44 میں سے 42 لڑکے فیل ہوئے۔ صرف 2 طلبا ہی پاس ہوسکے۔

فیل ہونے والے لڑکے،لڑکیوں کو کوسنے لگے،انکا کہنا تھا کہ لڑکیاں ہر وقت بیٹھی پڑھتی رہتی جیسے کوئی اور کام نہیں ہم ساتھ کھیل کود میں لگے رہتے موبائل میں اس لیے فیل ہو جاتے۔

ماہرین تعلیم مساب کمبوہ نے بھی لڑکیوں کا رٹا کامیاب قراردے دیا۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں لڑکیوں کا رٹا بڑا کامیاب ہے،چیزیں اچھی طرح سےذہن نشین کرلیتی ہیں، رزلٹ سے میں مطمئن نہیں،نیا کانسپٹ بیسڈ اسٹڈی کا طریقہ کارلارہے اس میں یہ بچے کہاں جائیں گے کوئی پتہ نہیں۔

تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان میں کل 1 لاکھ 97 ہزار پانچ سوچھ امدواران نے حصہ لیا۔جس میں 1 لاکھ 2934 کامیاب جبکہ چورانوے ہزار 5 سو بہتر طلبہ ناکام ہوئے۔

مزیدخبریں