سیمنٹ کی کھپت اور برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

 سیمنٹ کی کھپت اور برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ
کیپشن: Year-on-year growth in cement consumption and exports

ایک نیوز: ملک میں سیمنٹ کی کھپت اوربرآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق اگست 2023 میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.52 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 2.91ملین ٹن ریکارڈ کیا گیاتھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 27فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.59 ملین ٹن رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 53 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.39 ملین ٹن ریکارڈکیا گیا تھا،جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر36 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔