ایک نیوز:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ دور میں شادی کیلئے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔
اداکارہ مومنہ اقبال کانجی ٹی وی کوا نٹرویو میں کہنا تھاکہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہو گئے ہیں، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئیں ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے جیون ساتھی کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ شخص پوری زندگی آپ کیساتھ رہ سکتا ہے اور جس کو اللہ کا ڈر ہی نہیں اس کو کسی کا ڈر نہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔