مریم نواز، حریم شاہ کے نشانے پر، بڑا دعوی کر دیا

Aug 27, 2023 | 16:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ٹک ٹاکرحریم شاہ نے آج شام 7 بجے نیا دھماکہ کرنے کا اعلان کیا ہے، حریم شاہ کا نشانہ ایک مرتبہ پھرمریم نوازہیں۔

رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نےایک ٹویٹ کا سوشل میڈیا اورسیاسی حلقوں میں بہت چرچا ہو رہا ہے جس میں حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آج شام 7 بجے وہ مریم نواز کی ایک ویڈیو ریلیز کریں گی۔ اب یہ ویڈیو ہے یا پہلے کی طرح ہی حریم شاہ کی چھوڑی ہوئی دیگرپھلجھڑیوں کی طرح ایک اورپھلجھڑی ہی ثابت ہوتی ہے یہ توشام 7بجے ویڈیو دیکھ کر ہی اندازہ ہوگا۔ 

حریم شاہ نے دعوی کہا ہے کہ جو ویڈیو وہ ریلیزکریں گی اسے دیکھنے کے بعد شریف خاندان میں ہلچل مچ جائے گی۔ویسے تو سوشل میڈیا پرلوگوں نے اندازے لگانا شروع کر دیئے ہیں اوراکثریت کا خیال ہے کہ کہ ضرورحریم شاہ کوئی متنازعہ ویڈیو ہی ریلیز کریں گی۔

مزیدخبریں