ایک نیوز: لاہور میں شہری کے گھر سے ایک لاکھ روپے لوٹنے والے ڈولفن اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس کی پیٹرولنگ شاخ ڈولفن فورس کے اہلکار نے شہری کے گھر سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک لاکھ روپے چرائے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی کاہنہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈولفن اہلکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف اعتراف جرم کروایا بلکہ رقم بھی برآمد کروا لی اور شہری کے حوالے کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔