لاہور کے شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

Aug 27, 2023 | 16:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع شاپنگ پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کی چھت پر واقع ریسٹورنٹ میں لگی جس سے وہاں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ 

فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات گیس سلنڈر کی لیکج بتائی گئی ہے۔

مزیدخبریں