ایشیا کپ، ممکنہ پاک بھارت ٹاکرے کی 58 ہزار والی ٹکٹیں منٹوں میں فروخت

ایشیا کپ، ممکنہ پاک بھارت ٹاکرے کی 58 ہزار والی ٹکٹیں منٹوں میں فروخت

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ کے 10، 12 ستمبر  اور فائنل میچ کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایشیاکپ میں سپر فور مرحلے میں کونسی چار ٹیمیں پہنچیں گی اسکا فیصلہ 5 ستمبر کے بعد ہوگا لیکن پی سی بی نے 10 ستمبر کو بڑے میچ کے ٹکٹس فروخت لیے پیش کی تو  وی آئی ٹکٹس چند منٹس میں ہی فروخت ہوگئے۔

10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا، پاکستان بھارت اگر گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیمیں ایشیاکپ میں دوسری بار ٹکرائیں گی۔ 10 ستمبر کے میچ کی سب سے مہنگی ٹکٹس گرینڈ اسٹینڈکی 58 ہزار روپے رکھی گئی جو ہاتھوں ہاتھ بِک گئیں۔

10 ستمبر کو ہونے والے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 12 ستمبر کو اے ٹو اور  بی ون کے درمیان مقابلہ ہوگا جس کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 ہزار 800 روپےجبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 14 ہزار  500 روپے مقرر کی گئی ہے۔17 ستمبر کو کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سب سے مہنگی ٹکٹ 58 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔