ایک نیوز:پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف عوامی احتجاج کے پیش نظر پولیس سے سکیورٹی مانگ لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پیسکو حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تحفظ کے لیے پولیس نفری مانگ لی ہے۔پولیس کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ عوام پیسکو کے دفاتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کی جانب سے پیسکو تنصیبات کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے اس لئے دفاتر کے باہر پولیس تعینات کی جائے۔
واضح رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے اور حکومت سے اضافی ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بجلی کے بلوں نے گزارا مزید مشکل کردیا ہے، گھرکی اشیا بیچ کربجلی کے بل جمع کرانے پرمجبورہیں۔