نواز شریف کی طبیعت عین وقت پر بھی خراب ہوسکتی ہے،خورشید شاہ

Aug 27, 2023 | 13:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاید پاکستان واپس نہ آئیں۔

خورشید شاہ نے بات دہراتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بلکل کہتے ہوں گے کہ نوازشریف اکتوبر میں آئیں گے، لیکن میں کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور عین ٹائم پر بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں