بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے گھر صف ماتم بچھ گئی

Aug 27, 2023 | 12:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 48 سالہ بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے سسر کے انتقال کی خبر دی۔ پریتی زنٹا نے اپنے سُسر جون سوئینڈل کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو کہ ممکنہ طور پر 2016 میں ان کی شادی کے موقع کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے 2 جڑواں بچوں کی ماں ہیں۔

مزیدخبریں