ایک نیوز: تحریک انصاف کی جانب سے ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر تنقید ، وزارت قانون وانصاف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی ٹرولنگ پر وزارت قانون وانصاف کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سیاسی جماعتیں ملکی اداروں پر حملے سے باز رہیں۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے گروہ کا سراغ لگا کر مقدمہ چلایا جائے گا، ان ٹرولرز کی شناخت کر کے ان کی گرفتاری اور ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول جیسی بین الاقوامی ایجنسیوں کا بھی سہارا کیا جائے گا، یہ ٹرولز قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق جو کوئی بھی ایسے پیغامات فارورڈ کرے گا وہ بھی الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت اسی جرم کا مرتکب ہوگا۔ پی ٹی اے نے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔