موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ

Aug 27, 2023 | 12:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق  جولائی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو کہ گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 76 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 27 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ جون میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 54 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو جولائی میں بڑھ کر 68 ملین ڈالر ہو گیا۔

مزیدخبریں