شاداب خان کا بھارتی چیف سلیکٹرکو کرارا جواب

شاداب خان کا بھارتی چیف سلیکٹرکو کرارا جواب

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو شاداب خان نے کرارا جواب دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق  بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے جواب دیا کہ ’’ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے‘‘۔

اجیت اگرکر کے اس جواب پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوئی کچھ بھی بول دے انکے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا، اہمیت اس بات کی ہے کہ جب میچ ہوگا حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔

یاد رہے کہ ایشیاکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کیڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔