ایک نیوز: لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھرکاپھیلاؤ تیز ہوتا جا رہا ہے، 24 گھنٹے کے دوران صوبےبھرمیں 39 ڈینگی کےمریض سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد927 ہوگئی جبکہ گزشتہ روزلاہورسےڈینگی بخارکے18مریض سامنے آئے ہیں۔لاہورمیں رواں برس ڈینگی بخارکےمثبت مریضوں کی تعداد 322 ہوگئی ہے۔
24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے 4 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شیخوپورہ، قصور،چکوال سے بھی 2،2 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب کےہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخارکے47 مریض زیرعلاج ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کےہسپتالوں میں2678 بسترڈینگی مریضوں کےلیےمختص کیے گئے ہیں۔