نمبر ون ٹیم بننے کے بعد شاداب نے مستقبل کا پلان بتا دیا

Aug 27, 2023 | 11:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گزشتہ روز افغانستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔بھارت 113 ہ پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ٹیم کے اتحاد اور مجموعی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔

اس حوالے سے سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی ٹیم کو سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی گئی، شاہد آفریدی اور سعید اجمل سمیت متعدد سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ 

 قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے آئی سی سی کی نمبر ون ٹیم بننے والے کھلاڑیوں کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔ شاداب خان نے لکھا مجھے اس ٹیم، اس کے فینز اور اس وطن سے پیار ہے، ہم اپنے فینز کی سپورٹ سے نمبر ون پوزیشن پر رہنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے بھی نمبر ون ہوئے تھے مگر پھر نیچے آئے اب دوبارہ ٹاپ پر ہیں، یہ پوری ٹیم کی محنت اور پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سارے میچز اچھے کھیلے ہیں، ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کو بیک کر رہا ہے اگر بیٹنگ ناکام ہوتی تو باؤلرز کام کر جاتے ہیں، پلیئرز کا آپس کا اتحاد ہر صورتحال میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا لوگوں کو لگتا ہے کہ افغانستان آسان حریف ہے لیکن حقیقت مین ایسا نہیں ہے، افغانستان کے پاس دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔

مزیدخبریں