نگران حکومت بجلی 15 روپے فی یونٹ سستی کر سکتی ہے: خورشید شاہ

Aug 27, 2023 | 10:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے بجلی کےفی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویزدے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن یہ نہیں ہوسکا۔ بجلی نگران حکومت بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی  کرسکتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا ہے، کمرشل بلزپر78فیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پرٹیکسز کی شرح 50فیصد سے زائد ہوگئی۔

خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے عوام پراضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے باعث غریب خودکشی کرنے پرآگئے ہیں۔

مزیدخبریں