ایشیا کپ کیلئے سعود شکیل قومی ٹیم میں شامل

Aug 27, 2023 | 10:23 AM

 ایک نیوز : ایشیاکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل کو بھی پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 9 اگست کو افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔انضام الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعود شکیل کو ہم نے دورہ افغانستان کے لیے منتخب کیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اس کو ایشیا کپ کیلئے بھی منتخب کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں