ایک نیوز: دبئی میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوارکو50 ہزاردرہم (پاکستانی 41 لاکھ 27 ہزار) کا بھاری جرمانہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں روڈ پر خطرناک کرتب دکھانے والےایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جودبئی کی مشہورروڈ پرموٹرسائیکل پرسوارہوکرخطرناک کرتب دکھا رہا تھا۔دبئی پولیس کے مطابق شیخ محمد بن زاید روڈ پرموٹرسائیکل پرخطرناک کرتب دکھانے والے نوجوان کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
نوجوان موٹرسائیکل کے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیوجیسے ہی وائرل ہوئی توفوری ایکشن لیتے ہوئے موٹرسائیکل سوا کرٹریس کرکے گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتاری کے بعد نوجوان موٹرسائیکل سوار کو سخت ترین سزا بھی دی گئی ۔
موٹرسائیکل سوارکے ٹریفک ریکارڈ میں 23 بلیک پوائنٹ بھی ڈال دیے گئےجبکہ اس پر50 ہزاردرہم (پاکستانی 41 لاکھ 27 ہزار) کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
دبئی پولیس کے مطابق گرفتارموٹرسائیکل سوارنے مصروف شاہراہ پرخطرناک ڈرائیونگ کر کے ناصرف اپنی،بلکہ دیگرشہریوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔اس لیے اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی گئی۔
دبئی کے محکمہ ٹریفک نے موٹرسائیکل سواروں کوسخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ شاہراہوں پرموٹرسائیکل سواروں کے کسی بھی خطرناک اورغیرذمہ دارانہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔