ایک نیوز: پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنے کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرما نے نیٹ پر لیفٹ آرم پیسرز کا سامنا کرنے کیلئے فاسٹ باؤلر انیکیت چوہدری کو انڈین ٹیم کے نیٹ پر بلایا گیا ہے۔ روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پریشانی کا شکار رہے ہیں، 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گولڈن ڈک ہوئے، 2022 میں شاہین کی پانچ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ 2018 کے ایشیا کپ میں روہت نے شاہین کی 18 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔
بھارتی بلے باز شروع کے اوور میں بھی پاکستانی باؤلرز کو کھیلنے پر بھی فوکسڈ ہیں، ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کیمپ میں اسپنرز کا سامنا کرنے کی تیاری کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میچ دو ستمبر کو ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر فور میں بھی مقابلے کا امکان ہے۔