ایک نیوز: پاکستان نے ایشیاء کپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے تین عہدیداروں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سات عہدیداروں کو ویزے جاری کرنے کی درخواست دی گئی ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے تین عہدیداروں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے جن عہدیداروں کو پاکستانی ویزے جاری کیے گئے ہیں ان میں صدر بی سی سی آئی راجر بینی،نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا اوربی سی سی آئی کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ محمد اکرم شامل ہیں۔
دوسری جانب ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی جانب سے سیکرٹری بی سی سی آئی جےشاہ کو بھی ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے۔