خیبر پختونخوا:ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ شروع،سخت سیکیورٹی انتظامات

Aug 27, 2023 | 09:33 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع کے 65 ولیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع کے 65 ولیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے ضمنی بلدیاتی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس کے لیے صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جو بغیر وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ضمنی الیکشن میں 3 لاکھ 85 ہزار 835 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے مجموعی طور پر 256 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں مرد حضرات کے لیے 102، خواتین کے لیے 89 جب کہ 65 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں۔

 159 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں