ہنگری:بیگم کو اُٹھا کر دشوار راستوں پر دوڑنےکادلچسپ مقابلہ

ایک نیوز: یورپی ملک ہنگری میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ کرایا گیا جس میں شوہروں نے اپنی بیگمات کو اٹھا کر دوڑ لگائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں 15 جوڑوں نے حصہ لیا جو دشوار گزار  راستے پر گرتے پڑتے فنش لائن پر پہنچے۔ راستے میں رکاوٹیں آئیں،کیچڑ اور پانی کے تالاب  بھی آئے لیکن ثابت قدم شوہر گرتے پڑتے رہے اور مقابلہ ترک نہیں کیا۔

260 میٹر کی اس ریس میں سب سے پہلے فنش لائن عبور کرنے پر لتھوینیا کا جوڑا فاتح قرار پایا۔