سرگودھا:تلخ کلامی پر 10 افراد کا 2 بھائیوں پر تشدد،ایک جاں بحق

Aug 27, 2023 | 08:45 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ضلع سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالا میں معمولی تلخ کلامی پر 10 افراد نے دو بھائیوں پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 افراد کے حملے کے سبب سر میں کلہاڑی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا تشدد سے شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی کے بعد حملے میں زخمی اور جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں