ایک نیوز :بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیوشیئر کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہی ہیں۔اب راکھی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی ﷺ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
راکھی کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں مسجد نبویﷺ کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی عمرے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔راکھی نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بھابھی کے ساتھ عمرے پر جارہی ہیں لیکن ان کے شوہر عادل خان درانی اور ان کی دوست مل کر انہیں ٹارچر کررہے ہیں۔اس ویڈیو میں راکھی نے اپنی دوست اور شوہر عادل درانی پر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے جسے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا ہے۔