سیریزہارنے کا دکھ ہےمگر بہت سیکھا بھی ، حشمت اللہ شاہدی

سیریزہارنے کا دکھ ہےمگر بہت سیکھا بھی ، حشمت اللہ شاہدی
کیپشن: سیریزہارنے کا دکھ ہےمگر بہت سیکھا بھی ، حشمت اللہ شاہدی

 ایک نیوز :پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں عبرت ناک شکست پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کولمبو کی پچ ہمبنٹونا سے مختلف تھی ،سیریز سے بہت کچھ سیکھا لیکن ہارنے کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی،ایشیا کپ سے پہلے فیلڈنگ پر کام کریں گے۔افغان کپتان نے کہا کہ ہماری سپن باولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے اور اوپنرز بھی اچھا کھیل رہے ہیں ، ہمارے مڈل آرڈر کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تین اہم کھلاڑیوں کو انجریز کے مسائل کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہے۔