نیزہ بازی ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

Aug 27, 2023 | 00:36 AM

ایک نیوز: پاکستان نے نیزہ بازی ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیزہ بازی ورلڈ کپ  میں پاکستان نے آخری دن 2 گولڈ میڈلز جیت لیے۔ قومی گھڑ سوار تصور عباس نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں بھی پہلی پوزیشن کے ساتھ  گولڈ میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب عالمی کپ کا فاتح رہا جبکہ بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 نیزہ بازی ورلڈکپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 5 میڈلز جیتے، عالمی کپ میں پاکستان، میزبان جنوبی افریقہ، ناروے، مصر، سعودی عرب، بھارت، اردن، عمان اور یمن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں