ایک نیوز:براہ راست نشریات کے دوران بی بی سی کے اینکر کی زبان پھنسل گئی۔آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں' اینکر روایتی جملہ بھول گیا۔ جس پر اینکر نے خود بھی ہنستے ہوئے ناظرین کو مخاطب کیا۔ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بی بی سی کے اینکر گیرتھ بارلو نے اپنی ہی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے میں اینکر کو دکھایا جاتا ہے اور اینکر 'آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں'کا روایتی جملہ بھول جاتا ہے اور اس کی جگہ 'میں بی بی سی دیکھ رہا ہوں' بولتا ہے۔اس کے بعد اینکر نے اپنی ہی غلطی کو مزاحیہ انداز میں درست کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں آپ بی بی سی دیکھ رہے ہیں۔ اینکر نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون نیوز دیکھ رہا ہے؟
اینکر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کسی صارف کو یہ ویڈیو پسند آئی تو کسی نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے لکھا ابھی کوئی نیوز نہیں دیکھ رہا۔