امریکہ میں سب سے زیادہ افراد دفتر سے چھٹی کب کرتے ہیں؟

Aug 27, 2023 | 00:22 AM

ایک نیوز :کیا آپ یقین کریں گے کہ 24 اگست سال کا وہ دن ہوتا ہے جب امریکا میں دفتری ملازمین کی بڑی تعداد بیماری کی چھٹی کرتی ہے؟

جی ہاں واقعی ایک کمپنی کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق 24 اگست امریکا میں سال کا سب سے زیادہ 'بیمار' دن ہوتا ہے، کیونکہ اس روز دفتری ملازمین کی بڑی تعداد کسی بیماری کے باعث دفاتر سے غیر حاضر ہوتی ہے۔کمپنی کی جانب سے 300 سے زیادہ دفاتر کے 10 ہزار سے زائد ملازمین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ 24 اگست کو لگ بھگ ایک فیصد ملازمین نے خود بیمار قرار دے کر چھٹی کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگست میں نہ تو فلو کی وبا امریکا میں پھیل رہی ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی اور تہوار قریب ہوتا ہے، تو یہ واضح نہیں کہ آخر اس دن بہت زیادہ افراد بیماری کی چھٹی کیوں کرتے ہیں۔

زیادہ تر افراد کی جانب سے معدے میں خرابی کو چھٹی کا جواز بتایا گیا، لگ بھگ 54 فیصد ملازمین ہیضہ اور قے کے باعث دفتر سے غیر حاضر ہوئے۔

اس کے بعد 25 فیصد افراد کو کووڈ 19 نے دفتر سے دور رکھا جبکہ 9 فیصد انزائٹی یا تناؤ کے باعث چھٹی کرنے پر مجبور ہوئے۔

ڈیٹا کے مطابق 24 اگست کے بعد سب سے زیادہ ملازمین بیماری کی چھٹی 13 فروری کو کرتے ہیں۔

مزیدخبریں