افغانستان کے سپن باؤلرز کو کھیلنا آسان نہیں ،بابر اعظم 

Aug 27, 2023 | 00:16 AM

  ایک نیوز :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے سپن باؤلرز بہترین ہیں جن کو کھیلنا آسان نہیں ہے ۔دنیا کی نمبر ون او ڈی آئی ٹیم بننے کا کریڈٹ لڑکوں کو جاتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  گزشتہ چند ماہ سے لاہور میں کیمپ کے دوران سب نے بہت محنت کی ۔تیسرے میچ میں رضوان کے ساتھ پارٹنرشپ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بس اننگز کے آخر تک جانا چاہتے تھے اور اس کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے تھے ۔ ہم ایشیا ءکپ سے پہلے اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے کر مختلف کمبی نیشن کو بھی آزمانا چاہ رہے تھے ۔

سعود شکیل کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ سپن باؤلرز کو اچھا کھیلتا ہے اس لیے ہم نے اسے ایشیا ءکپ میں بھی سکواڈ کا حصہ بنا یا ہے ۔

مزیدخبریں