بااثر افراد کا فصلیں بچانے کے لیے سیلابی ریلے کا رخ شہر کی جانب کرنے کا انکشاف

بااثر افراد ،فصلیں ،سیلابی ریلے ،رخ ،شہر ،انکشاف
کیپشن: ٹنڈوآدم میں بااثر افراد نےسیلابی ریلے کا رخ شہر کی جانب موڑ دیا۔

ایک نیوز نیوز: ٹنڈو آدم میں بااثر افراد کی غنڈہ گردی نے شہریوں کا بڑا نقصان کردیا۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بااثر افراد نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلابی ریلے کا رخ شہر کی جانب موڑ دیا، اب سیلابی ریلا ٹنڈو آدم بائی پاس سے شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ پارس ڈیرو کا کہنا ہے کہ پانی پہلے ہی جمن شاہ کے علاقے میں ڈاخل ہوگیا ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو شہر مکمل طور پر ڈوب جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹنڈو آدم کی خطرناک صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے دو مقامات پر موجود بند توڑ دیے اور منع کرنے پر شہریوں کو ڈرایا دھمکایا۔