کالاباغ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، نقل مکانی کی ہدایت

کالاباغ ،اونچے درجے ،سیلاب کا خدشہ، نقل مکانی ،ہدایت
کیپشن: کالاباغ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

ایک نیوز نیوز: سیلاب کالا باغ تک بھی پہنچ گیا۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کالا باغ کے جناح بیراج کے مقام پر رات 2 بجے کے نزدیک 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس وقت جناح بیراج پر پانی آمد 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ دریا کے کنارے رہنے والے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔