ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ایک بچے کو زخموں سے چور حالت میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2 یتیم بچوں پر ان کی خالہ اور خالو نے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔ بچوں کی شناخت 8 سالہ حسنین اور 6 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔ جن پر مبینہ طور پر ڈنڈوں اور بلیڈز سے تشدد کیا گیاہے۔
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئرکی ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ٹاؤن شپ پولیس نے ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچوں کے والدین میں طلاق ہوچکی ہے۔
بچے اپنے والد اویس کے پاس اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں، دونوں بچے اپنی حقیقی والدہ کو ملنے لاہور آئے تو سوتیلے والد سرفراز نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔